US will speak out forcefully against China committing ‘genocide’: Official

US will speak out forcefully against China committing ‘genocide’: Official

امریکی سکریٹری برائے خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے سنکیانگ صوبے میں ایغور مسلمانوں کے خلاف “نسل کشی” کے بارے میں امریکہ سنجیدگی سے بات کرے گا ۔ متعدد قانون سازوں نے کمیونسٹ ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد اگلے ہفتے اعلی امریکی اور چینی عہدیدار پہلی بار آمنے سامنے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ نے بتایا کہ بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان چین کے اعلی خارجہ پالیسی کے عہدیداروں ، جسمیں چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے امور خارجہ کے سربراہ یانگ جیچی اور اسٹیٹ کونسلر وزیر خارجہ وانگ یی شامل ہیں، سے 18 مارچ کو الاسکا میں ملاقات کرینگے ۔
بلنکن نے کانگریس کی سماعت کے دوران ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے ممبروں سے کہا کہ امریکہ چین کی جانب سے “انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں” پر روشنی ڈالے گا اور اس کے بارے میں پوری طاقت سے بات کرتا رہیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *