US blocks Turkey’s 30 locally-made attack helicopter sale to Pakistan

ترکی کے صدارتی اسپوکس پرسن ابراہیم کالین نے کہا کہ امریکہ نے ترکی کو ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ 30 حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا ہے۔
روزنامہ صباح کی خبر کے مطابق ، پیر کو ایک بریفنگ کے دوران ، کالین نے نوٹ کیا کہ امریکہ نے ترکی کو پاکستان کو ہیلی کاپٹر فروخت کرنے سے روک دیا ہے ، جس کے نتیجے میں اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا اور مستقبل میں یہ فیصلہ واشنگٹن کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اے ٹی اے کے -12 ایک ڈبل انجن ، ٹینڈم سیٹ ، ملٹی رول ، ہر موسم میں کام کرنے والا اٹیک ہیلی کاپٹر ہے جو اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی ہے اور یہ امریکی انجنوں سے لیس ہے ۔
امریکہ فی الحال ایل ایچ ٹی ای سی انجن کے لئے بر آمداد کلیئرنس کی منزوری نہیں دے رہا ہے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق ، ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ ہیلی کاپٹر گن شپ کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ لیکن پینٹاگون کی جانب سے ترک کمپنی کو انجنوں کا بر امداد لائسنس جاری کرنے سے انکار کرنے کے بعد اس کی فراہمی کی تاریخ واپس کردی گئی تھی۔
امریکہ کی ناکا بندی ترکی پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ ترکی کے روس سے ایس-400 میزائل خریدنے کے فیصلے کو بعد سے امریکہ نے ترکی پر یہ پابندیاں عائد کی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: