The remote weapon technology allegedly used to kill Iran’s top nuclear scientist

The remote weapon technology allegedly used to kill Iran’s top nuclear scientist

ایران کی حکومت کی حمایت یافتہ مہر خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ہفتے ایران کے اعلی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے لئے مصنوعی سیارہ سے چلنے والی مشین گن کا استعمال کیا گیا تھا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے نائب کمانڈر کموڈور علی فدوی کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران کے پاس کے ایک قصبے ابصارد میں فخری زادے کو مارنے کے لئے مصنوعی سیارہ سے چلنے والی مشین گن کا استعمال کیا گیا تھا ، جہاں سائنسدان پر 13 گولیاں چلائی گئیں ۔ اُن کو اتنی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا کہ اس کی بیوی اس سے انچوں دور گاڑی میں بیٹھی تھی ، لیکن وہ بغیر کسی زخم کے بچ نکلیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ اسلحہ فخریزادہ کو دور دراز سے ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اس ہتھیار نے فخری زادہ کی شناخت کی اور اُسے اپنی کار کے اندر نشانہ بنایا ۔ یہ ہتھیار اتنا جدید تھا کے انکے اہلیہ کوئی چوٹ نہیں پہنچی ۔ فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق ، مشرق وسطی کے تنازعات میں دور دراز سے زیر کنٹرول زمینی ہتھیاروں اور مشین گنوں کا استعمال تیزی سے ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *