علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دینے کے فیصلے سے اے ایم یو کے کافی طلبہ ناراض ہیں، وہی یونیورسٹی کے کبار پروفیسرز اور ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات اور سیاسی مسئلوں سے اوپر اٹھنا چاہیے اور ایم یو کی تاریخی سالگرہ کو یادگار بنانا چاہیے اور یونیورسٹی کے مفاد کے حق میں ایک ساتھ کام کرنا چاہیے، یہ دیگر یونیورسٹیز، سابق طلاب اور محکموں کے ساتھ حوصلے اور بھروسے کو مضبوط کرے گا، ایک بادستخط نوٹس میں بھی یہ بیان جاری کیا گیا،
اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کے سابق سیکریٹری فہد خان نے کہا یہ وی سی کا ذاتی فیصلہ ہے اور طلاب اس کے خلاف ہے
