Mumbai Attack Mastermind Zaki-ur-Rehman Lakhvi Gets 15 Years Jail In Pakistan

ممبئی حملہ ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ آپریشنز کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کے فنانسنگ کیس میں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز 15 سال قید کی سزا سنائی۔ ممبئی حملہ کیس میں 2015 سے ضمانت پر رہا اقوام متحدہ کے ممنوعہ دہشت گرد لکھوی کو ہفتے کے روز صوبہ پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کیا تھا۔
جج اعجاز احمد بتر نے لکھوی کو تین الزامات میں ہر ایک پر ایک لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ کے ساتھ ہر ایک الزام پر پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ جرمانے کی ادائیگی نہ ہوئی تو اُس کے عوض میں لکھوی کو تین الزامات کے تحت ہر ایک پر چھ ماہ قید کی سزا اور بھگتنی پڑے گی اور اُسے سزا کاٹنے کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: