سعودی عربیہ نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان میں انکے سرمایہ کاری کے منصوبے سہی راہ پر گامزن ہے اور ہندوستان کورونا کے سبب معیشت میں آئی کمزوری سے اُبھرنے کی پوری قوت رکھتا ہے،
سعودی عربیہ کے والی عہد محمد بن سلمان نے فروری میں ہندوستان کے مُختلف شعبے میں 100 بلیوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، سعودی سفیر دکتور سعود بن محمد الستی نے پی ٹی آئی سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستانی معیشت میں ہمارے سرمایہ کاری کے منصوبے صحیح سمت میں گامزن ہے، اور کہا کہ سعودی عربیہ ہندوستان کو ایک اہم اسٹریٹجک ساتھی اور قریبی دوست مانتا ہے، الستی نے دونوں ملکوں کے مابین چل رہے علم اشتراک، دہشتگردی سے دفاع اور تحفظ کے مسئلے پر متفق ہے، اسکے علاوہ انہوں نے ہندوستان کے اپنی معیشت کو بہتر کرنے اقدامات کی بھی تعریف کیا