India gifts 100,000 Covid-19 vaccines to Bangladesh Army

ہندوستانی آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراونے نے جمعرات کے روز اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب جنرل عزیز احمد کو 100،000 کوویڈ ۔19 کی ویکسینیں حوالے کیں جس پر اُنہونے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس وبائی مرض سے نمٹنے میں مدد دینے پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل ناراونے جنرل احمد کی دعوت پر ڈھاکہ کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پڑوسی ملک کے دورہ کے دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد کیا جا رہا ہے۔
ڈھاکا ٹریبیون نے رپورٹ کیا کے دونوں جرنیلوں نے اپنی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین اچھے تعلقات اور مستقبل میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس میں کہا گیا کہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے نفاذ ، آرمی پائلٹوں کی تربیت ، دفاعی ماہرین اور ٹرینرز کا تبادلہ ، باہمی دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عزیز نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ روہنگیا بحران حل کرنے میں بھارت بنگلہ دیش کا ساتھ دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: