Grave of India-Pakistan war hero Brigadier Usman ‘vandalised’ at Delhi cemetery near Jamia

Grave of India-Pakistan war hero Brigadier Usman ‘vandalised’ at Delhi cemetery near Jamia

بریگیڈیئر محمد عثمان ، جو 48-1947 میں پہلی بھارت پاکستان جنگ کے دوران کارروائی میں شہید ہونے والے اعلی عہدے دار تھے، کی قبر کو مبینہ طور پر شرپسندوں نے نقصان پہنچایا ہے۔ قبر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب جنوبی دہلی کے بتلا ہاؤس قبرستان میں واقع ہے۔ ’نوشہرہ کا شیر‘ کے نام سے مشہور ، بریگیڈیئر عثمان نے 50 (اندی پینڈینٹ) پیراشوٹ بریگیڈ کی سربراہی کی جس نے 1948 میں جموں و کشمیر کے دو اسٹریٹجک مقامات جھنگر اور نوشہرہ پر پاکستان سے لد کر دوبارہ قبضہ کیا تھا۔
جامعہ یونیورسٹی کے پی آر او احمد عظیم نے کہا کہ یونیورسٹی کی صرف قبرستان کی دیکھ بھال کی ذمّہ دار ہے نہ کی قبروں کی دیکھ بھال کی۔
فوج کے ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کو ، جو فورس کے لئے “پروٹوکول اور جذباتی مسئلہ” ہے ، کو اعلی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *