China blocks WHO team from entering Wuhan to investigate origins of coronavirus

China blocks WHO team from entering Wuhan to investigate origins of coronavirus

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے اپنی ٹیم،جو کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کر رہی تھی، کے داخلے کو روکے جانے کے بعد چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذھنوم گیبریئسس کے مطابق ، بیجنگ نے اُنکی ٹیم کو مہلک وائرس کی اصل کی تحقیقات کے لئے ووہان جانے کی اجازت نہیں دی۔ گیبریئسس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کے دو سائنس دانوں نے ووہان جانے کے لئے اپنے آبائی ممالک سے روانہ ہو چُکے تھے جب انہیں بتایا گیا کہ چینی عہدیداروں نے ملک میں داخلے کے لئے ضروری اجازتوں کو منظور نہیں کیا ہے۔
چین کی جانب سے وائرس کے ابتدائی احاطہ اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے بحران سے دنیا کو آگاہ کرنے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار پر تشویش کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ مئی 2020 میں ، عالمی ادارہ صحت نے 100 سے زائد ممالک کی جانب سے ایک آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے کی قرارداد پر دستخط کرنے کے بعد وبائی بیماری کے بارے میں عالمی سطح پر ردعمل کی تحقیقات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت بیجنگ کے ساتھ طویل عرصے سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ عالمی سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو وائرس کی اصل کی تحقیقات کے لیے کلیدی جگہوں تک رسائی حاصل ہوسکے۔ یہ وائرس پہلی بار ووہان میں دسمبر 2019 میں پایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *