Bomb-making class turns into blast site, 30 Taliban terrorists killed

Bomb-making class turns into blast site, 30 Taliban terrorists killed

افغانستان کے صوبے بلخ میں بم بنانے کی کلاس کے دوران بم پھٹنے سے تیس طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 209 ویں شاہین کور جو افغان نیشنل آرمی کا حصہ ہے ، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھ غیر ملکی شہریوں سمیت 30 جنگجو جو ماہر بم بنانے والے تھے ، ہفتہ کی صبح ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ دھماکہ صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد کے گاؤں قلتق میں ہوا۔
فوج کے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھماکے سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے 6 غیر ملکیوں کی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ دہشتگرد، چھ غیر ملکیوں سے بم اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات آئی ای ڈی بنانے کی تکنیک سیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے ، جنھیں مبینہ طور پر اس موضوع کے ماہر سمجھا جاتا تھا۔
ستمبر میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان اور حکومت کی شمولیت کے باوجود افغانستان میں تشدد بڑھتی جا رہی ہے۔ بات چیت اب تک کوئی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: