At UNHRC, India counters Pak, Turkey & OIC on J&K remarks

At UNHRC, India counters Pak, Turkey & OIC on J&K remarks

جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری اجلاس میں بھارت نے تین جہتی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان ، او آئی سی اور ترکی کی طرف سے علیحدہ تبصرے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ہی ریاستیں، جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے لازمی او ملزوم حصہ ہیں۔
اپنے جواب کے حق پر عمل کرتے ہوئے ، ہندوستان نے او آئی سی کے “حقیقت میں غلط اور غیر تصدیق شدہ” حوالوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اُسے افسوس ہے کہ او آئی سی ممالک پاکستان کو اپنے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے بھارت مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔ ترکی کی جانب سے کشمیر اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تذکرہ پر ، ہندوستان نے کہا کہ یہ ایسے ملک کے لئے ستم ظریفی ہے جس نے “اپنے ہی سول سوسائٹی کو پامال کیا ہے” کے وہ دوسرے داخلی معاملات پر بلاجواز تبصرے کرے۔ ہندوستان نے ترکی سے قبرص کے تنازعہ کا نام لئے بغیر، یہ بھی کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو قبول کرتے ہوئے سب سے پہلے اس کی پیروی کرے۔
پاکستان کو سخت جواب دیتے ہوئے سفارتکار سیما پوجانی نے کہا کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے القاعدہ کے دہشت گرد اور قاتل عمر سعید شیخ کی حالیہ بریت ، اس طرح کے اداروں کے ساتھ پاکستانی حکومت کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *