ہندوستانی فوج کے مکھیا ایم ایم نراوانی نے بدھ کے روز لداخ اور اس کے آس پاس کے مختلف علاقے کا دورہ کیا جس میں وہ راۓ جن لا اور لائن آف اکچل کنٹرول LAC گئے اور ہندوستانی افواج کی تیاری اور مستعدی کا جائزہ لیا اور فوجیوں کا اس مشکل حالات میں اپنے حوصلے اور جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی تعریف کی اور کرسمس کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کیا،
غور طلب ہے کہ چین کے ساتھ پچھلے سات مہینوں سے چل رہا ہے سرحدی تنازعہ کے سبب ہندوستان نے پچاس ہزار سے زیادہ فوجیوں کی تعیناتی کی ہے بقول ترجمان فوج چین نے بھی تقریباً اسی تعداد میں فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں،
لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن جو لداخ کی 14 فوجی ٹکڑیوں کے کمانڈر ہیں جنہیں فائر اور فیوری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے فوج کے مکھیا کو وہاں کے حالات کی پوری جانکاری دی، تقریبا تین مہینے پہلے ہندوستان کی فوج نے مشرقی لداخ کے کئی اہم چوکیوں پر قبضہ کرلیا یا جہاں چینی فوجی ہندوستانی فوج کو ڈرا دھماکا رہے تھے، فوج کے مکھیا نے یہاں کی تگباندی کا بھی جائزہ لیا اور تعریف کیا اور تمام سہولیات مہیا کرنے کو کہا