AISSC passes resolution to spread “Message of Peace”

AISSC passes resolution to spread “Message of Peace”

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل (اے آئی ایس ایس سی) نے اجمیر درگاہ شریف کے روحانی سربراہ، سید زینول ابیدین علی خان صاحب کی اجازت سے اور تمام سجدانشین کی رضامندی اور مدد سے مندرجہ ذیل قرار دادیں منظور کی ہیں ۔
1) پی ایف آئی اور دیگر بنیاد پرست تنظیمیں اپنے نظریہ ، افکار کو مسلط کرنے کے لئے درگاہوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں کرسکتی ہیں اور انہیں درگاہوں سے دور رہنا چاہئے۔ پورے ہندوستان میں درگاہوں کو بنیاد پرست تنظیموں سے دور رہنا چاہئے۔
2) بنیاد پرست تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لئے “تصوف کو فروغ دیں ، امن کو فروغ دیں” کے عنوان سے ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ایک مہم کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کا نام “اجمیر شریف سے پیئگامِ انسانیت” ہے جس میں پورے ملک کا احاطہ کیا جائے گا اور اے آئی ایس ایس سی کے ذریعہ امن اور بھائی چارے کی تشہیر کی جائے گی۔
3) ہم ایغور مسلمانوں کے خلاف مظالم کے لئے چینی حکومت کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی مسلم برادری اور مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اُنکا مقصد اٹھائیں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔
4) ملک کی تمام درگاہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وقتا فوقتا “پیغام اے امن” کے نام سے ایک پروگرام ترتیب دیں جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مدعو کیا جائے اور امن و اتحاد کا پیغام عام کیا جائے۔
آخر میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ خواجہ غریب نواز اور تصوف کے پیغام کے ذریعہ اے آئی ایس ایس سی ملک کے امن اور اتحاد کے لئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *