300-400 Pak-trained terrorists ready to infiltrate into Jammu and Kashmir: Army chief Gen. Naravane

300-400 Pak-trained terrorists ready to infiltrate into Jammu and Kashmir: Army chief Gen. Naravane

آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراونے نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اُس پار کیمپوں میں تربیت یافتہ 300 سے 400 دہشت گرد جموں و کشمیر میں گھسنے کے لئے تیار ہیں۔
یوم آرم پریڈ کے دوران اپنے خطاب میں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پاکستان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اکثر دہشت گردوں کو جموں و کشمیر میں گھسنے میں مدد دینے کے لیے کور فائر دیتا ہے۔ جنرل ناروانے نے کہا کہ بھارت کی فعال کاروائیاں اور انسداد دراندازی کی مضبوط گرڈ نے نہ صرف دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا بلکہ انہوں نے دراندازی کی کوششوں کو بھی کم کیا۔
انہوں نے کہا کہ فوج نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور کنٹرول لائن پر گذشتہ سال 200 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ، اور ان اقدامات سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دہشت گردی سے نجات ملی ہے۔
جنرل ناراوانے نے کہا کہ ہندوستانی فوج اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے تنظیم نو اور جدید کاری کی طرف کام کر رہی ہے۔
مرکزی حکومت کی میک ان انڈیا اسکیم کے تحت ، 32،000 کروڑ روپے کے 29 جدید کاری کے منصوبوں کو بھارتی فوج نے نوازا ہے۔ جنرل ناراوانے نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے 5،300 سے زیادہ فوجی آٹھ سے زیادہ ممالک کے انتہائی مشکل علاقوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا بھی حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: