22 اکتوبر کا یوم سیاہ تصویروں کی زبانی
22 اکتوبر پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طورپر منایا جاتا ہے ، واضح رہے کہ 1947 کا یہی وہ دن ہے جس دن حکومت پاکستان نے قبائلیوں کے بھیس میں اپنے تربیت یافتہ فوجیوں کو کشمیر پر قبضہ کےلیے بھیجا تھا، ان نام نہاد قبائلیوں نے بلا امتیاز مردوزن ہر ایک پر ظلم ڈھایا اور کشمیر پر طاقت کے ذریعہ قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
اس سال بھی دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا ، نیپا ل میں احتجاج ہوا، ہیگ، سیول، لندن، جینوا، سان فرانسیسکو اور پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں بھی احتجاجات ہوئے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اس 73 ویں یوم سیاہ کے موقع پر کار ریلی نکالی گی جوکہ چیوے جی لائبریری سے شروع ہوئی اور پاکستان سفارت خانہ پر جاکر ختم ہوئی۔
دنیا کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد جموں وکشمیر میں قبائلی حملہ آوروں کے ہاتھ ہونے والے ظلم وستم کو دنیا کے سامنے رکھنا ہے ، اس موقع پر مظاہرین نے افواج پاکستان سے یہ مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان 22 اکتوبر 1947 میں ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کرے ۔
کولالمپورمیں بھی پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے مظاہرین نے یہ مطالبہ دہرایا جب کہ بھارتی جموں وکشمیر میں بینروں اور پوسٹروں کے ذریعہ یوم سیاہ کے بارے میں عوام الناس کے اندر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور اس مقصد کے خاطر ریاست کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے پوسٹرز اویزاں کیے گئے۔
دنیا کےمختلف حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کیمروں میں قید کرنے کی کوشش بھی ہوئی ، جن میں سے چند کو ہم نے ذیل میں لگایا ہے۔
Photo Credit : https://www.sentinelassam.com/north-east-india-news/assam-news/october-30-observed-as-black-day-in-history-of-assam/