یورپی یونین: 2020 میں 10 لاکھ ہائی برڈ اور الیکڑک کاروں کی ریکارڈ فروخت

یورپی یونین: 2020 میں 10 لاکھ ہائی برڈ اور الیکڑک کاروں کی ریکارڈ فروخت

یورپ میں پلگ ان ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے برس کے دوران دس لاکھ سے زائد ایسی کاریں فروخت ہوئی ہیں۔ یہ یورپ میں کل فروخت ہونے والی کاروں کا 10 فیصد ہے۔

حمارا ہند کے مطابق ، فروخت میں اضافہ یورپ میں برقی کاروں کی مانگ میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

ایجنسی کے مطابق پچھلے برس کرونا بحران کے دوران یورپ میں کاروں کی فروخت میں 24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

یورپین آٹوموبائل مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کے مطابق پلگ ان ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی کاروں کی سیل 2019 میں 3 لاکھ 87 ہزار 808 سے بڑھ کر 2020 میں 10 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

سیلف چارجنگ ہائبرڈ کاروں کی فروخت پچھلے برس 59 فیصد بڑھ کر 11 لاکھ 82 ہزار ہو گئی، جب کہ ڈیزل اور پیٹرول کی گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اور 32 فیصد کم ہوئی۔ پیٹرول سے چلنے والی کاریں اب بھی کل فروخت ہونے والی کاروں کا 48 فیصد ہیں۔ یورپ، خصوصاً فرانس اور جرمنی میں یورپ کے کاربن کے اخراج کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے کار بنانے والی کمپنیوں نے حکومتوں کی جانب سے کرونا بحران کے دوران حکومتی رعائتوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔

Photo Credit : https://s.yimg.com/ny/api/res/1.2/VGHQ4j8KyM1.jdpwq_gMhw–/YXBwaWQ9aGlnaGxhbmRlcjt3PTk2MDtoPTY0MC4wOA–/https://s.yimg.com/os/creatr-uploaded-images/2021-01/1297d9e0-4d0c-11eb-8e7a-ec9cd509af8f

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: