کرک میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک


پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں عملے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے منگل کو پولیو ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ضلع کرک کی تحصیل نصرتی میں گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کے عمل میں مصروف تھے۔

خیبر پختونخوا کی انسداد پولیو مہم کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع کرک کی تحصیل تحت نصرتی کے گاؤں گڑ دی بانڈہ میں پیش آیا ہے۔

پولیس عہدیداروں کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔

پاکستان میں پیر سے انسدادِ پولیو کی مہم کا آغاز ہوا ہے جو رواں برس کی پہلی مہم ہے۔ اس مہم کے دوران صرف خیبر پختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر لگ بھگ 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے خیبر پختون خوا کے ایمرجنسی آفس کے عہدیداروں نے حمارا ہند کو بتایا کہ گذشتہ سال ضلع صوابی میں ایک ویکسینیشن مہم کے دوران دو خواتین رضاکار ہلاک ہوگئیں ، جب کہ جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عملہ کے ایک سیکیورٹی اہلکار کو دہشت گردوں نے ہلاک کردیا۔ نشانہ بنایا گیا تھا۔

حکام کے بقول ڈیڑھ دھائی کے دوران خیبر پختونخوا کے طول و عرض بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں دو درجن سے زائد انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکار، محکمۂ صحت کے اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال پولیو سے متاثرہ 84 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جو 2019 کے نسبت کم تعداد تھی۔

رواں برس حکام کا دعویٰ ہے کہ انسدادِ پولیو کی مؤثر مہم کے نتیجے میں اس مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ برس کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتِ حال کی وجہ سے انسدادِ پولیو مہم بھی بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

Photo Credit : https://www.humanosphere.org/wp-content/uploads/2017/02/3042971307_39c9fc4928_o.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: