چین کی تائیوان کی فضائی حدود میں پروازیں، 39 جنگی طیاروں کی اڑان

چین نے مسلسل طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی فضا میں تین درجن سے زائد فوجی طیارے بھیجے۔

ہمارا ہند کی رپورٹ ہے کہ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ، 39 چینی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی زون (ایئر ڈیفنس آئیڈینٹی فکیشن زون) میں دو گروپوں میں داخل ہوئے۔ ایک گروہ دن میں داخل ہوا اور دوسرا رات میں۔

اس سے قبل جمعے کو چین کے 38 طیاروں نے تائیوان کے جنوبی علاقے میں پرواز کی تھی۔

واضح رہے کہ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کے مشرقی ساحل پر واقع تائیوان چین کا علاقہ ہے۔

سال 1949 میں خانہ جنگی کے دوران یہ علاقے دو حصوں میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کمیونسٹ پارٹی نے چین پر کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ تائیوان میں قومیت پسندوں نے حکومت قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ جمعے کو کمیونسٹ پارٹی نے اپنے اقتدار کی 72 ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔

دوسری جانب تائیوان کے پریمیئر سو سینگ چانگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ ہی سفاکانہ اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہے۔”

تائیوان کےخبر رساں ادارے ‘سینٹرل نیوز ایجنسی’ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ چین ایک سال سے زائد عرصے سے تائیوان میں اپنے فوجی طیاروں کی پرواز کر رہا ہے لیکن ہفتے کو بھیجے گئے طیاروں کی یہ تعداد ایک روز میں سب سے زیادہ تھی۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو دن کے اوقات میں بیس جب کہ رات میں 19 چینی طیارے داخل ہوئے۔

ان کے بقول، ان طیاروں میں زیادہ تر جے 17 اور ایس یو 30 لڑاکا طیارے تھے۔

Photo Credit : https://d.newsweek.com/en/full/1776954/chinese-warplanes-perform-air-show.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.