نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شئیرنگ محدود کرنے کے فیچر کا آزمائشی تجربہ

نیٹ فلیکس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس میں سروس کے استعمال کرنے والے سے اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ وہ اکاؤنٹ ہولڈر، یعنی جس کے نام پر یہ سروس خریدی گئی ہے اس کے گھر سے تعلق رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پاس ورڈ شئیرنگ کے عمل کو محدود کرنا چاہتی ہے۔

حمارا ہند کے مطابق ، کچھ نیٹ فلکس صارفین کو پیغامات موصول ہورہے ہیں جس میں وہ ای میل یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ معلومات فراہم کرنے کے لئے پوچھ رہے ہیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ وہ اس شخص کے ساتھ رہتے ہیں جس کا نیٹ فلکس اکاؤنٹ ان کے نام ہے۔

صارفین کو یہ پیغام مسلسل دیا جاتا رہے گا اور جب بھی وہ نیٹ فلیکس کھولیں گے تو سکرین پر یہ پیغام انہیں موصول ہو گا۔ کچھ عرصے تک اس پیغام کے جواب میں معلومات فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں ایسے افراد کو نیا اکاؤنٹ کھولنا پڑے گا۔

نیٹ فلیکس کے ترجمان کے مطابق ’’یہ آزمائش اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف وہی لوگ نیٹ فلیکس استعمال کریں جنہیں اس کا اختیار ہے۔‘‘

دنیا کی سب سے بڑی سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس وقتاً فوقتاً نئے فیچرز کی آزمائش کرتی رہتی ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اکاؤنٹ ہولڈر کے ساتھ رہنے کی تصدیق والا فیچر نیٹ فلیکس تمام اکاؤنٹس پر لازم کرے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کی سروس کی شرائط میں یہ شامل ہے کہ سروس استعمال کرنے والا اکاؤنٹ ہولڈر کے ساتھ رہائش پزیر ہو۔ اگرچہ نیٹ فلیکس اور دیگر سٹریمنگ سروسز نے اس سے پہلے پاس ورڈ شئیرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کیا۔

Photo Credit : https://www.boston.com/wp-content/uploads/2021/03/https___news-service.s3.amazonaws.com_netflix-comment-e9bb8372-81aa-11eb-81db-b02f0398f49a-604b8adfc4d2a-850×478.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: