میچ آفیشل کو بال مارنے پر جوکووچ یو ایس اوپن سے باہر
ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو خاتون ریفری کو بال مارنے پر نا اہل قرار دے کر یو ایس اوپن سے باہر کر دیا گیا ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ کا مقابلہ اسپین کے کھلاڑی پبلو کیرینو بستا سے تھا جو ان سے ایک پوائنٹ آگے تھے۔
اتوار کو کھیلے جانے والے اس میچ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے سیٹ کے دوران جوکووچ نے جیب سے بال نکال کر غصے سے اسے عقب کی جانب ہٹ کیا جہاں خاتون ریفری موجود تھیں۔
بال ریفری کے گلے پر لگی جس سے نہ صرف وہ زمین پر گر پڑیں بلکہ کچھ دیر کے لیے ان کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔
اس دوران جوکووچ ان کے قریب پہنچ گئے اور انہیں سنبھالا دیا جب کہ کچھ دیر بعد خاتون ریفری کی طبیعت بحال ہو گئی۔
میچ آفیشل کو بال لگنے کے واقعے کے دس منٹ تک حکام نے اس حوالے سے موجود قوانین پر آپس میں تبادلۂ خیال کیا۔
اس دوران نوکووچ مسلسل حکام سے بحث مباحثے میں لگے رہے جس کے بعد امپائز نے نوکووچ کو نااہل قرار دیتے ہوئے برینو بستا کو کامیاب قرار دے دیا۔
ہمارا ہند کے مطابق ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ جوکووچ واقعے کی وجہ سے اپنے رینکنگ پوائنٹس اور ٹورنامنٹ کی انعامی رقم سے بھی محروم ہوگیا۔
نوواک جوکووچ کی نااہلی نے ان کے مخالفین اور سابق کھلاڑیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
جرمن کھلاڑی الیگزینڈر ورویک نے نوکووچ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے نااہل ہونے کو بدقسمتی قرار دیا۔
سابق خاتون عالمی نمبر ایک ٹریسی آسٹن کا کہنا ہے کہ نوکووچ کو نا اہل قرار دینا ناانصافی ہے۔
چار مرتبہ کی یو ایس اوپن چیمپئن مارٹینا ناوراٹیلوا کا کہنا ہے کہ حکام کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ نوواک یوکووچ قصور وار ہیں۔
https://assets.bwbx.io/images/users/iqjWHBFdfxIU/iSWkKmzX2tLc/v1/-1x-1.jpg