میانمار: آنگ سان سوچی کی جماعت کے دو رہنما دورانِ حراست ہلاک

میانمار کی معروف رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت ‘نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی (این ایل ڈی)’ کے ایک اور اہم رہنما دورانِ حراست انتقال کر گئے ہیں۔ دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد نئی حکومت کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے۔

‘وائس آف میانمار’ اور دیگر میڈیا اداروں کے مطابق زا میت لِن کا انتقال منگل کو اس وقت ہوا جب وہ ینگون میں پولیس کے چھاپے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہو گئے تھے اور زیرِ حراست تھے۔

ملک کی تحلیل کر دی گئی پارلیمنٹ کے ایک رکن با میو تھین نے کہا ہے کہ زا میت لِن مسلسل فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج میں حصہ لے رہے تھے۔

زا میت کے ایک دوست مونگ سونگکھا کے مطابق اہلِ خانہ کو منگل کو لِن کی میت لے جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لیکن انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ زا کی موت کیسے واقع ہوئی۔

اس سے قبل ، این ایل ڈی کے ایک رہنما ، خن مونگ لیٹ ، زیر حراست انتقال کر گئے تھے۔ این ایل ڈی کے ایک قانون ساز نے حمارا ہند سے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی رات گرفتار ہونے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

دو رہنماؤں کی دورانِ حراست موت کے بعد یہ سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں کہ کیا حکومت حراست میں لیے گئے مظاہرین پر تشدد یا انہیں قتل کر رہی ہے۔ البتہ پولیس یا فوج نے ان ہلاکتوں پر میڈیا کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج اب بھی جاری ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔

یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ مظاہروں کو کچلنے کے لیے اعلیٰ حکام نے سیکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ کے احکامات دیے جنہیں کچھ اہلکاروں نے ماننے سے انکار کر دیا۔

حمارا ہند نے ایسے ہی ایک پولیس افسر کی کہانی شائع کی ہے جسے “مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دیا گیا تھا لیکن اس نے نہیں مانا”۔

مذکورہ پولیس اہلکار کا نام تھا پینگ ہے جو اب بھارت میں مقیم ہیں۔

تھا پینگ کے مطابق انہیں 27 فروری کو میانمار کے ایک قصبے کھمپت میں اپنی سب مشین گن سے مظاہرین پر فائرنگ کرنے کے احکامات ملے تھے جنہیں ماننے سے انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

27 سالہ پولیس اہلکار نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اس کے اگلے ہی دن ایک پولیس افسر نے انہیں فون کیا اور دوبارہ پوچھا کہ کیا وہ فائرنگ کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے؟ تھا پینگ کے بقول انہوں نے دوبارہ منع کیا اور پھر استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یکم مارچ کو اپنی فیملی اور اپنا گھر چھوڑ کر تین دن کا سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔ زیادہ تر سفر انہوں نے رات میں طے کیا تاکہ پہچانے نہ جا سکیں اور پھر بھارت کی سرحد عبور کر کے ریاست میزورم میں پناہ لی۔

تھا پینگ نے منگل کو ہمارا ہند کو بتایا کہ اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ اس نے اپنا پورا نام نہیں بتایا تاکہ اپنے کنبے کو تکلیف نہ پہنچے۔

تاہم ، حمارا ہند نے اپنا قومی شناختی کارڈ اور پولیس محکمہ کارڈ دیکھا ہے ، جو اس کی شناخت کی تصدیق کرتا ہے۔

تھا پینگ نے بتایا کہ ان کے چھ دیگر ساتھیوں نے بھی اپنے اعلیٰ افسر کے یہی احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔ البتہ انہوں نے ان اہلکاروں کے نام نہیں بتائے۔

رائٹرز نے میزورم کی پولیس خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تھا پینگ کی کہانی واقعات سے ملتی جلتی ہے جو دستاویز کے مطابق میانمار سے بھارت آنے والے تین مزید اہلکاروں نے بیان کیے ہیں۔

میزورم کے پولیس حکام کی جانب سے مرتب کردہ اس دستاویز میں میانمار سے آنے والے چار اہلکاروں کی شناخت اور ان کے بیان کردہ واقعات درج ہیں کہ وہ کیوں وہاں سے فرار ہوئے۔

ان اہلکاروں نے میزورم کی پولیس کو ایک مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ “میانمار میں سول نافرمانی کی تحریک اور فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے تقویت پکڑ رہے ہیں اور ہمیں مظاہرین کو گولی مارنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔”

“اس صورتِ حال میں ہم میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ ہم اپنے ہی لوگوں کو گولی ماریں جو پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔”

میانمار کی فوج، جس نے یکم فروری کو اقتدار پر قبضہ کیا تھا، نے رائٹرز کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے باوجود اس معاملے پر کوئی بیان یا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

البتہ فوجی حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ “باغی مظاہرین” کے خلاف بہت برداشت سے کام لے رہے ہیں۔ فوجی حکام نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ مظاہرین پولیس پر حملے کر رہے ہیں اور قومی سیکیورٹی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Photo Credit : https://s.yimg.com/ny/api/res/1.2/hw2dXImxNEre5bYvDTr50Q–/YXBwaWQ9aGlnaGxhbmRlcjt3PTk2MDtoPTYzOC40Mzc1/https://s.yimg.com/uu/api/res/1.2/TFN0auxmt_sEyCFs.GXcfQ–~B/aD02ODE7dz0xMDI0O2FwcGlkPXl0YWNoeW9u/https://media.zenfs.com/en/time_72/0ce88fe8cdf7cfb1534462ff2174c039

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: