ملکہ برطانیہ کے شوہر کا لندن میں کامیاب آپریشن

برطانیہ کے بکھنگم پیلس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکہ ایلزبتھ کے شوہر پرنس فلپ کا لندن کے ہسپتال میں دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ اور کئی دنوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔

بکھنگم پیلس کا کہنا ہے کہ 99 برس کے شہزادے فلپ کے مطابق ان کا سینٹ بارتھولومیو اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے اور اب انہیں چند دن علاج اور آرام کے لیے اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

پرنس فلپ 16 فروری سے لندن کے کنگ ایڈورڈ ہشتم اسپتال میں انفیکشن کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ انہیں پیر کے روز سینٹ بارتھولو میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پیلس حکام نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ پرنس فلپ کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے

خیال کیا جا رہا ہے کہ پرنس فلپ کی بیماری کا تعلق کرونا وائرس سے نہیں ہے۔ پرنس فلپ اور ملکہ دونوں کو جنوری کے مہینے میں کرونا وائرس کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ دونوں نے عوام کو ویکسین لینے کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر اس کی تشہیر کی تھی۔

عمر زیادہ ہونے کے باوجود شہزادے فلپ کی صحت اچھی ہے لیکن وہ 2011 سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ انہیں 2011 میں سینے میں درد اٹھنے کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا۔

پرنس فلپ برطانوی تاریخ میں کسی بھی ملکہ کے سب سے لمبے عرصے تک حیات رہنے والے شریک زندگی ہیں۔ ان کی ملکہ الزبتھ دوم سے 1947 میں شادی ہوئی تھی۔ ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ چار بچے، آٹھ پوتے پوتیاں اور نو پڑپوتے، پڑپوتیاں ہیں۔

Photo Credit : https://s.yimg.com/ny/api/res/1.2/3F2GE6dv.83XyjoTyIXPrA–/YXBwaWQ9aGlnaGxhbmRlcjt3PTIwMDA7aD0xNDEz/https://s.yimg.com/os/creatr-uploaded-images/2020-12/8a3aab00-3edc-11eb-bf5f-8b29a1639f2c

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: