ماسکو: نولنی کو زہر دیئے جانے کا انکشاف کرنے والا ایڈیٹر اشتہاری قرار

روسی اخبار کے ایڈیٹر، جنھوں نے حزب مخالف کے سیاست دان، الیکسی نولنی کو زہر دیے جانے سمیت کئی معاملات کی تفتیش میں حصہ لیا تھا، کہا ہے کہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے انھیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔

اندرونی کے چیف ایڈیٹر رومن ڈوبروٹوف نے ہمارہ ہند کو بتایا کہ حکام نے ان پر روس چھوڑنے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت وہ روس سے باہر ہیں، لیکن وہ اپنا محلِ وقوع ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ وہ یہ بھی نہیں بتائیں گے کہ وہ روس سے باہر کیسے نکلے۔

وزارت داخلہ نے اس معاملے پر ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔ دوبروٹوف کہاں ہیں اس کے متعلق حکام نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی۔

اس ماہ منعقد ہونے والے انتخابات سے قبل،حکومت پر تنقید کرنے والے اخباروں اور صحافیوں کو حکام کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ حکام انھیں سیاسی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں، جس میں کسی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جاتی۔

بتایا جاتا ہے کہ ‘انسائڈر’ پر حکام اس لیے برہم ہیں چونکہ اخبار نے گزشتہ سال اگست میں نولنی کو زہر دیے جانے کے معاملے پر سیکیورٹی کے متعلقہ اہل کاروں کی شناخت ظاہر کی تھی۔ کریملن نولنی کی بیماری کی ذمے داری لینے سے انکار کرتا ہے۔

‘انسائڈر’ روس کے ان کئی اخباری اداروں میں سے ایک ہے جنھیں اس سال میڈیا کا ”غیر ملکی ایجنٹ” قرار دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اخبار کو ملنے والے اشتہارات کی آمدنی متاثر ہو ئی، اور اس اقدام کے بعد ملک دشمنی کا لیبل لگا دیا جاتا ہے۔

روسی حکومت اس بات سے انکار کرتی ہے کہ سیاسی وجوہ کی بنا پر وہ اخباری اداروں کے خلاف قدم اٹھاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی اقدام قانون کے عین مطابق ہوتا ہے، اور غیر ملکی ایجنٹ کے لیبل لگنے کے بعد بھی یہ ادارے روس میں اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

دوبروٹوف نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جمعرات کے دن پولیس نے ماسکو میں دوبروٹوف کے خاندان اور والدین کے دو اپارٹمنٹس کی تلاشی لی اور موبائل فون اور کمپیوٹر اپنی تحویل میں لے لیے۔ انسائڈر نے خبر دی ہے کہ پولیس اہل کاروں نے تفتیش کے لیے ان کی بیوی کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ان کی وکیل یولیا کزنیتسووا نے ہمارہ ہند کو بتایا کہ ڈوبروتوف پر 23 ستمبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

دوبروٹوف نے بتایا ہے کہ جولائی میں پولیس نے ان کا پاسپورٹ اس وقت چھین لیا تھا، جب اہل کاروں نے ان کے گھر کی تلاشی لی اور ایک اور غیر متعلقہ معاملے میں ان پر بہتان طرازی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Photo Credit : https://www.thetimes.co.uk/imageserver/image/%2Fmethode%2Ftimes%2Fprod%2Fweb%2Fbin%2Fd2e3dea8-eff8-11eb-a2a3-afea84050239.jpg?crop=2239%2C2799%2C980%2C0

Leave a Reply

Your email address will not be published.