شرمين عبید چنائے اسٹار وارز کی نئی فلم ڈائریکٹر بن گئیں، ’فرنچائز سے وابستگی پر خوش ہوں‘
شرمین عبید چنائے ، اسٹار وارز کے سلسلے کی نئی فلم “دی رائز آف سکائی واکر” ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ یہ اعزاز حاسل کرنے والے وہ پہلی غیر امریکی ہیں۔ شرمین عبید نے کہا کہ سٹار وارز کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گی۔
پاکستانی فلمساز اور صحافی، اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ، شرمین عبید اس سے پہلے “سیونگ فیس” جیسی ڈاکو منٹریز اور “مز مارویل” جیسی سیرز سے شہرت پا چکی ہیں۔
ان کی حالیہ فلموں میں ’سیونگ فیس، ٹرانسٹنگز: پاکستانز اوپن سیکریٹ اینڈ پاکستانز طالبان جنریشن‘ شامل ہیں، جو پی بی ایس، چینل 4، سی بی سی، ایس بی ایس اور آرٹ پر نشر ہوتی تھیں اور وہ الفریڈ آئی ڈوپونٹ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل براڈ کاسٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔
کراچی میں پیدا ہونے والی شرمین نے دنیا کے 10 سے زائد ممالک میں ایک درجن سے زیادہ ملٹی ایوارڈ یافتہ فلمیں بنائی ہیں اور وہ پہلی غیر امریکی ہیں جنہیں بہترین بین الاقوامی رپورٹنگ کے لیے لیونگسٹن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 2012 میں، ٹائم نے اسے میگزین کی دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی سالانہ فہرست میں شامل کیا۔
عمیر علوی سے بات کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ اسٹار وارز کی فرنچائز کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیں۔
شرمین عبید چنائےکا کہنا تھا کہ وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کے مداحوں کو وہ ایک ایسے سفر پر لے جانے کے لیے پر جوش ہیں جس کے ذریعے وہ ‘نیو جیڈائی آرڈر’ ‘ سے ہم آہنگ ہوسکیں گے۔
اسٹاروارز کی تین نئی “لائیو ایکشن” فلموں کا اعلان جمعے کے روز لندن میں ایک تقریب میں کیا گیا۔
معروف ہدایت کارجیمز مینگولڈ، جو حال ہی میں “انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹنی” سے شہرت رکھتے ہیں، ‘فرسٹ جیدی’ سے متعلق ایک کہانی کو ڈائریکٹ کریں گے۔ ان کا اپنی فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ” اس فلم کی کہائی 25 ہزار سال پہلے انرجی کی ابتدا کے بارے میں ہے‘‘۔
ڈیو فلونی، شہنشاہیت کی باقیات اور نئی جمہوریت کے درمیان کشمکش پر مبنی فلم،” فورس اویکننگ” کے ڈائریکٹر ہوں گے۔
“اسٹار وارز” سلسلےکی آخری لائیو ایکشن فلم، “سٹار وارز: دی رائیز آف سکائی واکر” 2019 میں پیش کی گئی تھی اور سمجھا جا رہا تھا کہ ہدایت کار جے جے ابرامز کی یہ فلم اس سلسلے کی آخری فلم ہوگی مگر ایسا نہیں ہوا اور اگرچہ ان کی نمائش کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی مگر لندن کی تقریب میں “اسٹار وارز” کی متعدد فلموں کا اعلان کیا گیا جن میں سے کچھ پہلے ہی پروڈکشن کے کئی مراحل طے کر چکی ہیں۔
کئی دیگر “اسٹار وارز” فلمیں ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں “تھور: لو اینڈ تھنڈر” کے ہدایت کار تائیکا ویٹیٹی کی لائیو ایکشن فلم بھی شامل ہے۔ دو دیگر پروجیکٹس میں “ونڈر وومن” کی ہدایت کار پیٹی جینکنز کی “روگ اسکواڈرن” فلم اور مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فیج کی ایک اور فلم شامل ہیں۔
تصویر کریڈٹ : https://m.media-amazon.com/images/M/MV5BMDljNTQ5ODItZmQwMy00M2ExLTljOTQtZTVjNGE2NTg0NGIxXkEyXkFqcGdeQXVyODkzNTgxMDg@.V1.jpg