حلف برداری کی تقریب کی سیکیورٹی پر 20 ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ مائیک پینس

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

پینس نے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ “قوم کے اس غیر معمولی وقت پر آگے بڑھ کر قومی دارالحکومت کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ” انہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ان کے نائب صدر ہیں۔

ہزاروں نیشنل گارڈ کے اہل کار اس وقت سے عمارت کی حفاظت کر رہے ہیں، جب 6 جنوری کے دن صدر ٹرمپ کے حامیوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی ایوان نمائندگان سے توثیق کو روکنے کے لیے عمارت پر چڑھائی کر دی تھی۔

مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ 20 ہزار فوجی جو بائیڈن کی حلف برداری کے دن کیپیٹل کی حفاظت کریں گے۔

پینس نے کہا کہ بائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس دونوں 20 جنوری کو ہماری تاریخ اور ہماری روایت کے مطابق اور اس انداز سے حلف اٹھائیں گے جو امریکہ کے لوگوں اور یونائیٹڈ اسٹیٹس کے لئے باعث توقیر ہو۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل پر چڑھائی کے دن کے بعد یہ مائیک پینس کا کیپیٹل ہل کا پہلا دورہ تھا۔

پینس ایوان نمائندگان میں اس وقت انتخاب کی توثیق کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جب عمارت پر مظاہرین نے دھاوا بولا تھا۔ انہیں سیکیورٹی اہل کاروں نے محفوظ مقام تک پہنچایا تھا۔ وہ اس وقت تک عمارت سے باہر نہیں نکل سکے تھے جب تک علاقے کو مظاہرین سے پاک نہیں کر لیا گیا تھا۔

Photo Credit : https://dynaimage.cdn.cnn.com/cnn/digital-images/org/f721d289-9f06-4000-9608-22a022630353.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: