برطانیہ میں ٹرک ڈرائیورز کی قلت، فوج نے پیٹرول کی سپلائی شروع کر دی

برطانیہ میں ٹرک ڈرائیورز کی کمی کے باعث پیٹرول کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوج کے اہلکاروں کو متحرک کیا گیا ہے۔

ہمارا ہند کے مطابق ، منگل کے روز انگلینڈ کے جنوب میں فیول ڈپو چھوڑنے والے زیادہ تر ٹرک ڈرائیور برطانوی فوج کے اہلکار تھے۔

برطانیہ میں گزشتہ کئی روز سے ٹرک ڈرائیورز کی قلت کے باعث پیٹرول کے بحران نے جنم لے لیا تھا۔

حکومت نے بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی طور پر آئل ڈپوز سے پمپس تک پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوج کو طلب کر لیا تھا۔

ہمارہ ہند کے مطابق ، پیر کے روز تقریبا 200 200 فوجی اہلکار تعینات کیے گئے تھے تاکہ پٹرول پمپوں پر پٹرول کی فراہمی کو بطور ٹرک ڈرائیور یقینی بنایا جا سکے۔

محکمۂ خزانہ کے سربراہ رشی شناک نے مقامی ریڈیو ‘ایل بی سی’ کو بتایا کہ فوج کے ڈرائیورز کو تعینات کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب صورتِ حال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اب طلب کے مطابق سپلائی پہنچائی جا رہی ہے۔ لہٰذا لوگوں کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود پیٹرول ری ٹیلیر ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ جنوب مشرقی انگلینڈ اور لندن سمیت ایسوسی ایشن کے 22 فی صد ارکان کو تاحال سپلائی نہیں ملی۔

خیال رہے کہ ایسوسی ایشن کے تحت ملک بھر میں 5500 فیول ریٹیلرز ہیں۔

ڈرائیوروں کی قلت کیوں ہے؟

ہمارہ ہند کے مطابق برطانیہ میں لاری یا ٹرک ڈرائیوروں کی کمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔اس بارے میں برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بحران کی سب سے بڑی وجہ کرونا وائرس ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس نے چند روز قبل ’اسکائی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کے باعث سماجی فاصلے پر عمل درآمد کی وجہ سے لاری ڈرائیوروں کی تربیت میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں اس بحران کی ’اصل وجہ‘ ہیں۔

لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزیٹ میں عجلت بھی ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے اس حالیہ بحران کا باعث ہے۔

ہمارہ ہند کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نکلنے کی جلدی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے حالیہ بحران کے علاوہ معیشت کی تشکیل نو میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Photo Credit : https://i.inews.co.uk/content/uploads/2021/10/PRI_203376157.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.