امریکہ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ سے باز رہے، چین کا انتباہ

چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگلے سال چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ سے باز رہے۔ امریکی انتظامیہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ چین کے انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ کی روشنی میں اپنے حلیف ملکوں سے سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے سے متعلق بات چیت کرے گا۔

ہمارا ہند کے مطابق ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سنکیانگ میں اقلیتی گروپوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات کی تردید کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کیا گیا تو چین موثر انداز میں جواب دے گا۔ کریں گے چینی ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ اس کا ردعمل کیا ہوگا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژہاؤ لیجیان نے کہا کہ ’’کھیلوں پر سیاست کرنے سے اولمپکس کے چارٹر کی روح متاثر ہوگی اور اس سے کھلاڑیوں کا بھی نقصان ہو گا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اقدام کی نہ ہی بین الاقوامی برادری حمایت کرے گی اور نہ ہی امریکی اولمپک کمیٹی اسے مانے گی۔

انسانی حقوق کے گروپ فروری 2022 میں چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان گروپوں نے ان اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے سمیت ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جو چین کی جانب سے ایغور، تبت اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے خلاف چین کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ممکنہ اقدامات میں اولمپکس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا مگر ایک سینئیر افسر نے بعد میں کہا تھا کہ اولمپکس کے بائیکاٹ پر غور نہیں ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی اور امریکی اولمپکس اینڈ پیرا اولمپکس کمیٹی نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ اولمپکس کے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہیں۔

Photo Credit : https://cdn-japantimes.com/wp-content/uploads/2021/04/np_file_80279.jpeg

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: