الیکٹرانک کچرے سے بنے جی سیون سربراہان کے مجسمے عوامی توجہ کا مرکز

جی سیون ملکوں کا تین روزہ سربراہی اجلاس جمعہ کو برطانیہ کے جنوب مغربی جزیرہ نما کے مقبول سیاحتی مقام ‘کورنوال’ میں واقع کاربس بے میں شروع ہو رہا ہے۔ اس مقام پر ایک ماحول دوست گروپ کے تیار کردہ الیکٹرنک کچرے سے بنائے گئے مجسمے اپنی انفردیت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ یہ مجسمے جی سیون ملکوں کے سربراہان کے ہیں۔

مجسمہ سازوں کا کہنا ہےکہ مجسموں کی تیاری میں جو الیکٹرانک کچرا استعمال کیا گیا ہے، اس کی خاص بات ہے کہ اس کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا کر ان سے روزمرہ زندگی میں کام لیا جا سکتا ہے۔

ان سات مجسموں کی تیاری میں پرانے موبائل فون، کمپیوٹر اور یہاں تک کہ ویکیوم کلینر بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ جی سیون اجلاس کے ایجنڈے میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست مستقبل کو ممکن بنانے پر غور شامل ہے اور اس فن پارے کا مقصدبھی الیکٹرانک کچرے سے ماحول کو لاحق خطرے کی طرف توجہ دلانا ہے۔

اس فن پارے کو امریکہ کی ماؤنٹ رشمور کی مناسبت سے ماؤنٹ ری سائیکل مور’Mount Recyclemore’ کا نام دیا گیا ہے۔ ماؤنٹ رشمور میں امریکہ کے بانی پانچ صدور کے مجسمے پہاڑ پر تراشے گئے ہیں، جب کہ کورنوال میں جی سیون اجلاس میں شرکت کرنے والے سات رہن

فن پارے بنانے والے فن کاروں میں جو رش بھی شامل ہیں جنہیں الیکٹرانک ری سیل کمپنی میوزک میگ پائی نے اس کام کی ذمے داری دی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فن پارہ نقصان دہ الیکٹرانک کچرے سے نمٹنے کی ضرورت کی جانب توجہ دلانے میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے سے بطور اقوام نہیں، بطور نسل انسانی نمٹنا ہو گا۔

میوزک میگ پائی کے شریک بانی اور سی ای او اسٹیو اولیور نے کہا کہ ہر سال پانچ کروڑ 30 لاکھ ٹن الیکٹرانک کچرا پیدا ہوتا ہے اور اس میں جی سیون ملکوں کا حصہ 40 فیصد ہے۔

Photo Credit : https://i.inews.co.uk/content/uploads/2021/06/SEI_82400206-640×360.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: