آسٹریلیا کا پہلے ون ڈے میں بھارت کو جیت کے لیے 375 رنز کا ہدف

آسٹریلیا کا پہلے ون ڈے میں بھارت کو جیت کے لیے 375 رنز کا ہدف


آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 375 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 156 رنز کی شراکت قائم کی تو وارنر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

وارنر نے 76 گیندوں پر 69 رنز بنائے جس میں چھ چوکے بھی شامل تھے۔

دوسری وکٹ پر کپتان فنچ اور اسٹیون اسمتھ نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 108 رنز کی شراکت قائم کی۔

آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 264 تک پہنچا تو فنچ 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور نو چوکے بھی شامل ہیں۔

میزبان ٹیم کے اسمتھ نے برق رفتار 66 گیندوں پر 105 اور میکسویل نے 19 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

میزبان ٹیم کے بالنگ لائن اپ میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنس، جوش ہیزلی وڈ اور ایڈم زامپا ہیں۔ پارٹ ٹائم بالنگ کے لیے کپتان ایرون فنچ، میکسویل اور اسٹیون اسمتھ بھی دستیاب ہیں۔

مہمان بھارتی کرکٹ ٹیم شیکر دھون، مایانگ اگروال، کپتان وراٹ کوہلی، شیریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جدیجا، محمد شامی، یزوندرا چاہل، نودیپ سیانی اور جیسپرٹ بمراہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Photo Credit : https://cdn.mos.cms.futurecdn.net/LLvmtrmRzEjyCPtPgfbAwA.jpg