عدالت عظمی نے بدھ کے روز مرکزی حکومت کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام مرکزی تحقیقی ایجنسیز کے دفتروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائے، مثلا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، سینٹرل بیورو آف انویسٹگیشن اور دیگر ایجنسی جنہیں استفسار کرنے کا اختیار ہے، عدالت کا کہنا ہے کی ان اقدامات کے ذریعے عام شہریوں کے بنیادی زندگی و وقار کے حقوق کی حفاظت ہوگا، 3 جج کی ایک بینچ کا یہ فیصلہ تمام محکمہ جنہیں گرفتار کرنے کے اختیار ہیں ان پر لاگو ہوگا، اور اس فیصلے کو نشر کرنے کے لئے لیے ان محکمہ کے دفتروں پر پوسٹر لگائے جائیں گے جس میں ملزموں اور عام شہریوں کو ان کی حقوق کو بتایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی زیادتی کو مرکزی یا ریاستی انسانی حقوق کی تنظیموں سے شکایت درج کر سکیں
