ہندوستان نے پاکستانی غیر ملکی منسٹر شاہ محمود قریشی کے بیان کی تنقید کی ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہوئے حملے میں ہندوستان بھی شامل تھا ۔ ہندوستان نے کہا ہے کے دہشتگردی چاہے کہیں بھی ہو وہ اسکی مذمت کرتا ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کے پاکستان اپنے گھریلو مسائل کا الزام ہندوستان پر لگا سکتا ہے ۔ غورطلب ہے کے ابھی کچھ دِنوں پہلے پاکستانی وزیر اعظم، عمران خان نے پارلیمنٹ میں اسامہ بن لادن کو شہید کہا تھا ۔
