پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے طلبہ کی شاخ کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے صدر اور فنڈ اکٹھا کرنے میں ایک اہم کڑھی رئوف شریف کو ملک میں بدامنی برپا کرنے اور ناجائز طریقے سے مغربی ایسا کے ممالک سے بھاری مالی مدد حاصل کرنے کے الزامات میں تروانتنمپورم ہوائی اڈے سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کر لیا، ان پر تخریبی حرکات میں ملوث ہونے اور اُتر پردیش کے ہاتھرس معاملے میں بدامنی پھیلانے کا الزام ہے، انہیں کئی بار سمن طلب کرنے کے بعد بھی کورونا کے بہانے سے نہیں آئے اور ملک سے بھاگنے کی کوشش کرتے وقت پکڑے گئے، رئوف نے اپنے تین بینک کھاتے میں 2 کروڑ روپئے کا فنڈ اکٹھا کیا تھا، دو ہفتے پہلے ای ڈی نے ملک بھر میں پی ایف آئی کے تمام دفتروں اور انکے اعلیٰ قائدین کے گھروں پر چھاپے ماری کی جسے پی ایف آئی نے مخالفت کی آواز کو دبانے کا نام دیا
