دی ایونجرز اور گیم آف تھرونز کی اسٹار ڈیانا رگ چل بسیں

دی ایونجرز اور گیم آف تھرونز کی اسٹار ڈیانا رگ چل بسیں

ساٹھ کی دہائی میں ‘دی ایونجرز’ اور حالیہ دور کی مشہور ٹی وی سیریز ‘گیم آف تھرونز’ میں کام کرنے والی اداکارہ ڈیانا رگ 82 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔

ڈیانا رگ کی صاحبزادی رچل اسٹرلنگ کے مطابق جمعرات کو ڈیانا کا انتقال کینسر کے باعث ہوا ہے اور اس مرض کی تشخیص رواں برس مارچ میں ہوئی تھی۔

رچل نے کہا ہے کہ ڈیانا رگ نے اپنے آخری ایام خوشی، محبت اور قہقہوں کے درمیان گزارے، اُنہیں اپنے فن پر فخر تھا اور میں اُن کے لیے بہت اداس ہوں۔

برطانوی اداکارہ ڈیانا رگ نے گیم آف تھرونز میں ‘الیانا ٹائرل’ کا کردار ادا کیا تھا۔ اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے اُنہیں ‘ایمی’ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ساٹھ کی دہائی کی مشہور جاسوسی سیریز ‘دی ایونجرز’ میں وہ ‘ایما پیل’ نامی جاسوس کے کردار سے مشہور ہوئی تھیں۔

اس کے بعد 1969 میں انہوں نے جیمز بانڈ فلم ‘آن ہر میجیسٹیز سیکرٹ سروس’ میں بھی کام کیا۔ ان کا کردار، ’ٹریسی ونزو‘ واحد کردار تھا جس کے ساتھ مشہور زمانہ جیمز بانڈ کردار شادی کرتا ہے۔

جیمز بانڈ فلموں کے پروڈیوسر مائیکل جی ولسن اور باربرا بروکولی کے مطابق ڈیانا رگ اپنی یادگار پرفارمنس کی وجہ سے جیمز بانڈ کے فینز میں بہت زیادہ مقبول تھیں۔

ڈیانا نے نوے کی دہائی میں تھیٹر میں بھی کئی یادگار کردار کیے جن میں ‘ہو از افریڈ آف ورجینیا ولف’ اور یونانی المیہ ‘میڈئیا’ کے لیے ان کے مرکزی کردار شامل ہیں۔ ‘میڈئیا’ کے لیے اُنہیں انتہائی قابل احترام ٹونی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنے ساٹھ برس پر محیط کریئر میں اُنہیں بہت سے ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا جن میں تین بار براڈوے میں کام کے لیے ‘ٹونی’ ایوارڈز کی نامزدگی شامل ہیں۔

اسٹیج کے معروف ہدایت کار جانتھن کینٹ، جنہوں نے ڈیانا کے کئی معروف کرداروں میں ان کے ساتھ کام کیا تھا، نے کہا ’’ ڈیانا اپنے مضبوط کردار، خوب صورتی، ہمت اور انتہائی زوردار جذبات کے ساتھ عظیم کلاسیکل اداکارہ تھیں اور ان کا تعلق برطانیہ کے حیرت انگیز اسٹیج پرفارمرز کی نسل سے تھا۔‘‘

ڈیانا نے اپنے کریئر میں کبھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچا۔ ان کا آخری ڈرامہ ‘آل کرئیچرز گریٹ اینڈ سمال’ اس وقت برطانیہ کے ٹی وی چینل پر نشر ہو رہا ہے۔

https://media1.s-nbcnews.com/i/newscms/2020_37/3411128/200910-diana-rigg-obit-se-1032a_4a22fc000d1c827fd8ac2961c75cef17.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: